پنجاب میں دھند کا راج ، ٹریفک کے 2 المناک حادثات میں 7 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی،ہلاک ہونے والوں میں یوتھ پارلیمنٹ کے 5 ارکان شامل ، حادثہ میں گاڑی کے ٹرالر کے نیچے گھسنے کی وجہ سے پیش آیا، کار کی باڈی کو کاٹ کر لاشوں کو نکالا گیا،زخمیوں میں سے 6 کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ،ملتان ، ڈیرہ غازی خان ، مظفر گڑھ ، وہاڑی ، بہاولپور اور رحیم یار خان میں حد نگاہ صفر ،موٹر وے حکام کی عوام کو جی ٹی روڈ کے ذریعے سفر کرنے کی ہدایت،دھند کا سلسلہ آئندہ 2 روز تک جاری رہے گا ، محکمہ موسمیات
حادثہ میاں چنوں میں منشا موڑ پر پیش آیا تصادم اتنا شدید تھا کہ کار ٹرالر کے نیچے جا گھسی جسے بہت مشکل سے باڈی کاٹ کر لاشوں کونکالا گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے جا ں بحق ہونیوالے افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ دوسرا واقعہ مظفر گڑھ میں بھی چوک سرور شہید روڈ پر وین اور بس میں دھند کے باعث تصادم کے نتیجے میں2 مسافر جاں بحق ہو گیا جبکہ 10 زخمیوں کو طبی امداد کے لئے کوٹ ادو تحصیل ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے موٹر وے پولیس کے مطابق ملتان ، ڈیرہ غازی خان ، مظفر گڑھ ، وہاڑی ، بہاولپور اور رحیم یار خان میں حد نگاہ صفر ہے دھند کا یہ سلسلہ لاہور تک جاری ہے محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کا یہ سلسلہ مزید دو روز تک جاری رہے گا۔