مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 جولائی2022ء) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا حبیب الرحمن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے کھاد ڈیلر ز ، سب ڈیلر ز ، ریٹلرز کیلئے لائسنس کا حصول لازمی قرار دے دیا ہے، اس سلسلہ میں پر ویژنل رجسٹریشن برائے کھاد لائسنس کیلئے درخواستیں مجوز فارم پر دفتر ہذا میں 5 اگست 2022 تک وصول کی جائیں گی، خواہشمند کھاد ڈیلرز / سب ڈیلرز / ریٹلرز حضرات مجوزہ درخواست فارم کے ساتھ میٹرک کی سند تعلیمی بورڈ سے تصدیق شدہ، شناختی کارڈ، مجوزہ بیان حلفی۔
دوکان کا ملکیتی ثبوت یا کرایہ نامہ، مجوزہ نقشہ گودام و دکان، 4 عدر پاسپورٹ رنگین تصاویر، 3 عدد سیٹ گزٹیڈ آفسیر سے تصدیق شدہ مقررہ تاریخ تک زیر دستخطی آفس میں جمع کروائیں، پرو یژنل رجسٹریشن برائے کھاد ڈیلر لائسنس کے اجراء کیلئے رجسٹریشن کمپنی کی پہلی میٹنگ اگست کے دوسرے ہفتہ میں متوقع ہے، نامکمل اور مقررہ تاریخ کے بعد وصول ہونے والی درخواستیں اس میٹنگ میں شامل نہیں کی جائیں گی، پرویژنل رجسٹریشن برائے لائسنس کھاد 6 ماہ کیلئے جاری کیا جائے گا، جس کے دوران لائسنس ہولڈر کو ٹریننگ حاصل کرنا ہوگی اور ریگولر لائسنس حاصل کرنا ہوگا بصورت دیگر پرویژنل لائسنس کینسل کر دیا جائے گا، یہ باتیں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع رانا حبیب الرحمن نے مراسلہ میں بتائی۔