مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 جنوری2019ء) پنجاب بھر کے پراسیکیوٹرز کی تربیت کا عمل سنٹرل پراسیکیوٹر ڈیپارٹمنٹ لاہور میں مکمل ہو گیا،شرکاء میں ڈائریکٹر پنجاب پبلک پراسیکیوٹر اور بیرسٹر محمد اصغر نے ایک تقریب میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔ملتان کے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر عمر فاروق اور مظفرگڑھ کے رانا ثمر عباس نے تربیتی سیشن میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر نے کہا کہ سرکاری وکلاء کو جدید خطوط پر تربیت دینے سے ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور استعداد کار میں اضافہ ہوگا۔