مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 مئی2019ء) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کینرس پر تشدد کی شدید مذمت ۔ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ کے ایمرجنسی سنٹر میں ایک مریض کی خاتون اٹینڈنٹ نے کسی بات پر مشتعل ہوکر ڈیوٹی نرس پر تشدد کرنا شروع کر دیا اور اس کے ساتھ مار پیٹ کی پی ایم اے نے نرس کی شکایت اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے اس کی تصدیق کے بعد واقعے کی شدید مذمت کی اور ملزمہ کے خلاف قانونی کاروائی کر نے کا اعلان کیا ہے ۔