مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 اکتوبر2019ء) پاکستان وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں مشکل وقت سے گزر چکا ہے اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ یہ بات مشیروزیراعلی پنجاب سردار عبدالحئی خان دستی نے مظفرگزھ کے علاقے موضع شاہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے کرپٹ حکمرانوں کو جیلوں بند کر کے ملک کو اندرونی و بیرونی بحرانوں سے پاک کر دیا ہے جبکہ اب ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے، پاکستانی عوام کو صبر کا پھل ملنا شروع ہو گیا ہے۔انہوں نے علاقہ کی پسماندگی کو دیکھتے ہوئے 6 کلومیٹر پختہ میٹل روڈ دینے کا اعلان کیا جس پر چند ہفتوں میں کام شروع ہو جائے گا۔انہہوں نے مزید کہا کہ اس کے بعد بہت جلد وہ موضع شاہ، موضع حاجی پور، موضع بلے حمد ،موضع کچی جائی اور موضع بلے وائن کو الگ سے یونین کونسل دینگے تاکہ اس پسماندہ علاقوں کو علیحدہ سے ترقیاتی فنڈز کی فراہمی ہو اور یہ علاقے بھر پور ترقی کرسکیں۔انہوں نے کہا اس علاقہ کی تمام محرومیوں کو دور کروں گا۔اس موقع پر ملک سلیم پہوڑ ملک عنصر پہوڑ نے سردار عبدالحی دستی کی حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پراعظم خان بلوچ ملک آصف مونڈا شہباز مگسی لیاقت خان گوپانگ سردار اسلم دستی بلال گوپانگ شاہد حسین لانگ دیگر معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔