پانچ سال سے کم عمر بچوں میں نمونیا اور اسہال کا تدراک ممکن ہے،سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 جولائی2020ء) ڈاکٹر فیاض کریم لغاری سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ نے کہا کہ جدید طریقہ علاج کے ذریعے پانچ سال سے کم عمر بچوں میں نمونیا اور اسہال کا تدراک ممکن ہے،حکومت کورونا صورتحال کے پیش نظر نمونیا اور اسہال کے تدراک کیلئے ہر ممکن وسائل بروکار لائے جائیں گے۔یہ بات انہوں نے یونیسف کے زیر اہتمام ویڈیو لنک کے ذریعے بچوں میں نمونیا اور اسہال کے اسباب تدارک اور جدید طریقہ علاج کے سلسلہ میں یونیسیف کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کے موقع پر کہی۔انہوں نے کہا موسمی تبدیلی کے ساتھ ہی اسہال اور نمونیا کے مریضوں کی تعداد میں متوقع اضافہ کے پیشِ نظر ماہر بچگان کیلئے حکومت کی جانب سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد احسن اقدام ہے۔ڈاکٹر اقبال مکول ڈی ایچ او نے کہا کہ یہ ٹریننگ ماسٹر ٹرینرز کو دی گئی ہے جو بعد ازاں تحصیل ہیڈ کوارٹرز پر جنرل پریکٹیشنر کو تربیت دیں گے اور پی ایم اے ڈاکٹر کی نمائندہ تنظیم کے حوالہ سے ڈاکٹرز میں تحریک پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کریگی۔