مظفرآباد (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 مئی2019ء) ٹریفک پولیس کی جانب سے بینک روڈ پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل،اوورلوڈنگ گاڑیوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 80موٹرسائیکلوں کے چالان ،18ہزار روپے جرمانہ کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پولیس ڈاکٹر لیاقت،ایس پی ٹریفک پولیس ساجد عمران،ڈی ایس پی ٹریفک پولیس شیخ ذاکر کی خصوصی ہدایت پر اے ایس آئی محمد آصف سلہریا بینک روڈ پر بغیر ہیلمنٹ موٹرسائیکل جبکہ بغیر کاغذات گاڑیاں اور اوورلوڈنگ اور کھٹارہ گاڑیوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے معتدد گاڑیوں کے چالان اور ضبط کی گئیں جبکہ 80موٹرسائیکلوں کے خلاف چالان کرکے 18ہزار روپے جرمانہ کیا جبکہ ایک درجن سے زائد موٹرسائیکل ضبط کرکے ٹریفک دفتر بند کردیے۔