مظفرگڑھ۔10ستمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 ستمبر2018ء) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مظفرگڑھ محمد اشرف قریشی نے کہا ہے کہ یہ امر باعث تشویش ہے کہ ضلع میں کپاس کی فصل پر سفید مکھی کا حملہ شدت اختیار کر چکا ہے جس کے تدارک کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے گا، مقصد کے حصول تک افسران اور اہلکاران کی اتوار کی چھٹی بھی ختم کردی گئی ہے۔یہ بات انہوں نے کپاس کی پیسٹ سکاؤٹنگ ، صاف چنائی اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ضلعی کاٹن کمیٹی کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ملی بگ اور گلابی سنڈی کے کنٹرول کیلئے بھی سفارشات پیش کی گئیں، ضلعی کاٹن کمیٹی نے کاشتکاروں کو آبپاشی جاری رکھنے اور اجزائے صغیرہ مثلاًکاپر، زنگ اور بوران وغیرہ کے سپرے کی بھی سفارش کی گئی۔ اجلاس میں بتای کہ گزشتہ اتور کو محکمہ زراعت کے سٹاف نے ریلیوں کی صورت میں کپاس کی ماس پیسٹ سکاؤٹنگ مہم چلائی اور لاؤ سپیکر کے ذریعے کسانوں کو کیڑوں سے بچاؤ کے بروقت انسداد کے لئے ہدایت بھی دیں۔
Next Post