مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 23 فروری 2020) : وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کو مظفرگڑھ میونسپل انتظامیہ نے ماموں بنا دیا، تفصیلات کے مطابق دو روز قبل وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے منظفرآباد کا دورہ کیا تھا۔
دونوں کلین اینڈ گرین پاکستان کے حوالے سے کمپین چلا رہے تھے۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پھرتی کا مظاہرہ کیا گیا اور گرین بلیٹ میں پودے لگائے گئے۔ ایک عجیب واقع تب پیش آیا جب وزیراعظم اور وزیراعلیٰ اپنا دورہ مکمل کرکہ واپس روانہ ہوگئے تو انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے پودے اکھاڈ دیے گئے۔
وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کو مظفرگڑھ میونسپل انتظامیہ نے ماموں بنا دیا
وزیراعظم اور وزیراعلی نے مظفر گڑھ کا دورہ کیا تھا اس سے پہلے انتظامیہ نے گرین بیلٹ پر پورے لگائے تھے وزیراعظم اور وزیراعلی کے دورہ مکمل ہوتے ہی وہی پودے اکھاڑ لیے گئے۔ pic.twitter.com/ubYRVmlhRF— Israr Ahmed ?? (@Israr__Ahmed) February 23, 2020