مظفر گڑھ۔23 نومبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 نومبر2017ء) چیئر مین ضلع کونسل سردار عمر خان گوپانگ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاف دیہات پروگرام پر ترجیح بنیادوں پر کام کیا جائے اورضلع کی ہر یونین کونسل کو ایک رول ماڈل یونین کونسل بنایا جائے ، اس کے علاوہ ممبران ضلع کونسل اپنی اپنی یونین کونسل کی ترقیاتی منصوبوں کی سکیمیں بھی جمع کرائیں، تاکہ ان کی فوری منظوری دی جائے اور ان پر جلد سے جلد کام شروع کرایا جاسکے اور عوام کو سہولیات میسر آسکیں یہ بات انہوں نے کنو ئینر ضلع اسمبلی سردار محمد اقبال خان پتافی کی زیر صدارت منعقدہ ضلع کونسل کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد سیف انور نے کہا کہ صاف دیہات پروگرام کے تحت 15جنوری 2017سے ہر یونین کونسل کو صفائی کیلئے 6سے 8ورکر اور ٹرالیاں فراہم کردی جائیں گی، تحصیل سطح پر 10سے 12کوڑا کرکٹ ڈالنے کے لئے جگہ مختص کی جائیں گی جس پر مٹی ڈالی جائے گی، تمام اسسٹنٹ کمشنران کو ہدایت کی جاچکی ہے کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں ان جگہوں کو معائنہ کریں یہ جگہ آبادیوں ، سکولوں اور مساجد سے دور ہونگی تاہم یہ مرکزی شاہراہ کے نزدیک ہوتاکہ کوڑا کرکٹ ڈالنے اور بھر بعد میں اٹھانے میں آسانی ہو، انہوں نے مزید کہا کہ صاف دیہات پروگرام کی مانیٹرنگ بھی شروع کردی گئی ہے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی یونین کونسل کو انعام بھی دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی سکیموں کیلئے سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، ممبران اسمبلی اپنی اپنی سکیمیں جلد سے جلد جمع کرائیں تاکہ 30نومبر تک ان کی منظوری دی جاسکے اور ان پر کام شروع کا جاسکے، اجلاس میںوائس چیئر مین عابد محمود بھابھہ،قاسم ہنجرا، رضا بخاری، اے بی مجاہد، ملک رفیق ، ملک عبداللہ فہد لنگڑیال، ملک عمر خالد لنگڑیال، ملک سعید احمد کھاکھی، میاں زاہد حسین چھجڑہ، سید عاشق شاہ بخاری،اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ سیف اللہ بھٹی، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو اختر احمدسمیت ممبران ضلع کونسل اور یو نین کونسلز کے سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔