مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 اپریل2017ء)ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد سیف انور نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلع بھر میںوال چاکنگ ، پوسٹر اور بینر لگانے پر پابندی عائد ہے ، تمام سرکاری محکمہ جات اپنے اپنے دفاتر کے اندر ،باہر اور چار دیواری پر وال چاکنگ ، پوسٹر اور بینرز کو فوری طور پر ختم کریں۔انہوںنے میونسپل کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹرز کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے شہروں سے تمام پوسٹر، بینرز اور وال چاکنگ کو فوری طور پر ختم کریںاور آئندہ کسی جگہ پر کسی قسم کی وال چاکنگ ، بینرز اور پوسٹر کو لگانے کی اجازت نہ دی جائے ، اگر کوئی فردیا کوئی تنظیم ایسا کرتی ہے تو فور طور پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر یا ڈی ایس پی کے نوٹس میں لائے اور اسسٹنٹ کمشنران فوری طور پر وال چاکنگ کرنے ، پوسٹر لگانے اور بینرز لگانے اور لگوانے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کریں ۔