مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 فروری2023ء) نامعلوم افراد پل چناب سے معمر خاتون کو دریا میں دھکا دے کر فرار ہو گئے، خاتون کو زندہ نکال لیا گیا ۔
ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑھ کے مطابق پیر کے روز صبح پونے سات بجے مظفرگڑھ کے مضافات میں نامعلوم افراد پل چناب سے رجانا چک نمبر 285 ٹوبہ ٹیک سنگھ کی رہائشی 65 سالہ خاتون فرزانہ بی بی زوجہ سرور کو پل چناب سے دریائے چناب میں دھکا دے کر فرار ہو گئے،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے فوراً قریبی پوائنٹ سے ایک ایمبولینس اور سنٹرل اسٹیشن مظفرگڑھ سے ریسکیو وہیکل روانہ کی اور پولیس کنٹرول کو بھی اطلاع دی ۔
ریسکیو سٹاف موقع پر پہنچا تو موقع پر مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت عورت کو زندہ باہر نکال چکے تھے، پولیس تھانہ صدر نے عورت کو اپنی تحویل میں لے کر واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔