مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 اکتوبر2019ء) کمشنر و اپیلٹ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان مدثر ریاض ملک نے میونسپل کمیٹی خان گڑھ کی مجوزہ نئی بلدیاتی حلقہ بندی میں بطور ٹاؤن کمیٹی تنزلی اور نئی حد بندی ٹاؤن کمیٹی خان گڑھ کے خلاف مقامی شہریوں سابق ٹاؤن کونسلر خان گڑھ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ اور محمد اختر شاہین کے دائر اعتراضات کی سماعت کی جس پر بحث کرتے ہوئے وکلاء ملک محمد نقی کمبوہ ایڈووکیٹ, نوابزادہ محمد حارث خان اور رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے فاضل کمشنر کو بتایا کہ خان گڑھ کی میونسپلٹی کا درجہ ختم ہونے سے شہری میونسپل سروسز اور اس کی فنڈنگ کے علاوہ میگا ترقیاتی منصوبوں سے محروم ہو جائیں گی. جبکہ ان کی طرف سے مجوزہ میونسپل کمیٹی خان گڑھ میں مواضعات خان گڑھ، طرف ڈھول،کانونی،متوئی،سیف اللہ پور،رنگیل پور، گنجہ، کمال پور،مونڈ، سادے واہن، چوہڑ پور،چک محسن خان شامل کئے گئے ہیںجو تمام کرائی ٹیریا پورا کرتے ہیں جس پر فاضل کمشنر و اپیلٹ اتھارٹی ڈی مارکیشن ڈی جی خان نے فیصلہ محفوظ کر لیا�