مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 اپریل2019ء) گورنمنٹ ایلیمنٹری مڈل سکول بستی مونڈ کے ہیڈ ماسٹر غلام رسول نے سکول میں جماعت ششم تا ہشتم طالبات کے داخلوں پر پابندی لگادی،جبکہ سکول میں لڑکیوں کے لئے الگ پورشن ہے اور لیڈیز سٹاف بھی موجود ہے ، داخلہ نہ ملنے سے علاقے کی پرائمری پاس بچیاں ,مڈل تک تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہو جائیں گی ،جس پر طالبات اور والدین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ نزدیک کوئی گرلز سکول نہیں ہی. ان حلقوں نے ڈپٹی کمشنر اور سی ای او ایجوکیشن مظفرگڑھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے�