مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 دسمبر2018ء) چیف ایگزیکٹیو آفیسر صحت ڈاکٹر سلیم اکبر لغاری نے کہا کہ ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے تمام سماجی طبقات کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، سو فیصد نتائج کے حصول کیلئے والدین علماء کرام اور اساتذہ کو موذی امراض سے متعلق مکمل آگاہی دی جائے تاکہ وہ عوام میں ان کے علاج اور بچاؤ کی تدابیر اختیار کرنے کا شعور بیدار کرسکیں،یہ بات انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایک بچے کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ضلع کو پولیو سے محفوظ رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ ہمیں اپنی چھوٹی چھوٹی غلطیوں پر قابو پانا ہوگا ۔