مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 فروری2023ء) ڈی پی او رضا صفدر کاظمی نے کہا ہے کہ معاشرے میں جرائم اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی اور بیخ کنی کے لیے پولیس اور میڈیا کا مثبت تعاون ضروری ہے،چیلنجز کے باوجود ضلع سے جرائم کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح رہے گی۔ان خیالات کا اظہار ڈی پی او نے آفس میں مظفرگڑھ پریس کلب کے عہدیداران اور ممبرز سے تعارفی ملاقات میں کیا ۔
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ضلع مظفرگڑھ کا شمار پنجاب کے اہم اضلاع میں ہوتا ہے،ضلع میں امن و امان کا قیام یقینی بنانے کے لیے ہمہ قسمی وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی۔اس موقع پر صدر مظفرگڑھ پریس کلب اے بی مجاہد کا کہنا تھا کہ معاشرے میں امن و امان کے قیام اور جرائم کی بیخ کنی کے لیے صحافی مظفرگڑھ پولیس سے تعاون کرتے رہیں گے،اس موقع پر جنرل سیکرٹری مظفرگڑھ پریس کلب اعظم خان بلوچ اور پولیس ترجمان وسیم خان گوپانگ بھی بھی موجود تھے۔