مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 12 ستمبر2019ء) لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں تین کم سن دوستوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔تفصیل کے مطابق تھانہ سول لائنز مظفرگڑھ کے علاقے رکھ خانپور میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام پر 3 کمسن دوستوں کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیاہے۔
تینوں کمسن لڑکے اس وقت تھانہ میں پولیس کی حراست میں ہیں لڑکوں کی عمریں 8 سے 12 سال کی ہیں۔جب پولیس نے تینوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا تو عدالت نے پولیس کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ سے کم سن بچوں کی عمروں کا تعین کراکر دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار بچوں کے خلاف مقدمہ درج ہے، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔