مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 مئی2019ء) یونین کونسل سادے واہن کے سیکرٹری حفیظ الرحمن خان انتقال کر گئے۔انہیں گردوں کے ڈائیلاسز کے لئے نشتر ہسپتال ملتان لے جایا گیا. جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ وفات پا گئی. مرحوم کی نماز جنازہ خان گڑھ سٹیڈیم میں ادا کی گئی. یہ امر قابل ذکر ہے کہ رواں ماہ کے دوران پہلے اسی یونین کونسل سادے واہن کے چیئرمین میاں محمد عامر بھٹی بھی انتقال کر چکے ہیں۔