مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 27 جنوری 2022ء) مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو شہر میں سسر نبی کریم تاجدار ختم نبوت ﷺ خلیفہ اول حضرت سیدنا صدیق اکبر کے یوم وفات کے دن کی مناسبت پر اہلسنت اتحاد کی طرف سے پرامن احتجاجی جلوس نکالاگیا ۔
جلوس میں شہریوں، طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جی ٹی روڈ پر احتجاجی جلوس سے خطاب کرتے ہوے علماءکرام نے کہا کہ خلفائے راشدین کے ایام وفات پر سرکاری چھٹی کا اعلان کیا جائے۔