مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 28 دسمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضانے سوشل سیکیورٹی ہسپتال مظفرگڑھ کا اچانک معائنہ کیا اور مریضوں سے ان کے علاج کے سلسلے میں فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں دریافت کیاجس پر تمام مریضوں نے ہسپتال انتظامیہ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حمزہ بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی، آؤٹ ڈور، لیبارٹری، ایکسرے روم سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات کو سراہا۔ ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حمزہ کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگائی جائے۔
تاکہ ہر فرد اس موذی مرض سے محفوظ رہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کو واحد حل زیادہ سے زیادہ لوگوں کی ویکسی نیشن ہے۔ سرکاری اداروں سے ساتھ ساتھ اس قومی مہم میں پرائیوٹ اداروں کو بھی کورونا سے بچاؤ کی اس مہم کی کامیابی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہے۔ اس موقع پرایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حمزہ نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کے طبی فضا کی تلفی کیلئے مناسب انتظامات کروانے کی سفارش کی جس پر انہوں نے متعلقہ احکام کو اس سلسلے میں عملی اقدامات کرنے کی یقین دھانی کرائی۔