مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 مئی2022ء) مظفرگڑھ پولیس کی سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران ضلع کے مختلف تھانوں کی پولیس نے کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈی ایس پی سرکل علی پور منور بزدار کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سیت پور عبدالکریم نے کارروائی کرتے ہوئے 70 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے ملزمان محمد اکرم، مراد علی اور محمد اسلم کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے اور ملزمان کو حوالات تھانہ بند کر دیا۔
ایک اور کارروائی میں ڈی ایس پی سرکل جتوئی نصراللہ خان بابر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بیٹ میر ہزار زوار حسین نے کارروائی کرتے ہوئے ایک عدد پسٹل 30بور اور 30 لٹر دیسی شراب برآمد کرکے ملزمان سلیم اور آفاق احمد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئےاورحوالات تھانہ بند کر دیا۔
اسی طرح ڈی ایس پی کوٹ ادو سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ عدیل شہباز کریم نے اپنی ٹیم کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے 2 عدد پسٹل 30 بور معہ گولیاں ، ملزمان نواب اور محسن کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر کے حوالات تھانہ بند کر دیا۔
اسی طرح ایک اور کارروائی میں ڈی ایس پی سٹی سرکل عمران رشید کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفرگڑھ محمد یونس نے اپنی ٹیم کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے قبحہ خانہ پر چھاپہ مارتے ہوئے 3 مرد،3 خاتون اور مالک قبحہ خانہ کو موقع پر گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کر کے ملزمان کو حوالات تھانہ بند کر دیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی سرکل کا کہنا تھا کہ پولیس معاشرتی برائیوں کے خلاف مستقل بنیادوں پر کارروائیاں جاری رکھے گی ۔\378