مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 جولائی2020ء) میاں بیوی کے جھگڑے میں بیوی کا ماموں قتل، ملزم گرفتار،, مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مظفرگڑھ کے نواحی علاقہ تھانہ خان گڑھ کی حدود میں موضع واھی مرزا بیگ کی بستی کے رہائشی بشیر احمد بھرانی کی بیٹی سلمی بی بی کی شادی دو سال قبل موضع رقبہ نور خان کی بستی درانی والہ کے محمد کاشف بھرانی سے ہوئی جس سے اس کا ایک 8 ماہ کا بچہ ہے جبکہ کاشف نے اپنی بیوی سلمیٰ کو ایک سال سے اپنے والدین سے ملنے سے زبردستی روکا ہوا تھا۔
گذشتہ روز سلمیٰ اپنے نومولود بیٹے کو لیکر اپنے ماں باپ سے ملنے آ گئی جس کا علم ہونے پر اس کا شوہر کاشف مسلح ہو کر آ گیااور بیوی کو مارنے کے لئے دوڑاگھر میں آئے اس کے ماموں شہباز حسین نے بچانے کی کوشش کی تو کاشف نے شارٹ گن 12 بور سے اس پر سیدھا فائر کیا جس سے سلمیٰ کا ماموں شدید زخمی ہو گیاجسے ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا۔ خان گڑھ پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔