مظفرگڑھ،ملتان روڈ پرموٹر سائیکل اور ٹریکٹرٹرالی میں تصادم ،موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 ستمبر2022ء) ملتان روڈ پرموٹر سائیکل اور ٹریکٹرٹرالی میں تصادم ،موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول نے فوری ایمبولینس روانہ کروا دی اور پولیس کنٹرول روم کو انفارم کردیاگیا۔

ریسکیو سٹاف نے ڈیڈ باڈی کو شیٹ سے ڈھانپنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شفٹ کر دیا۔ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت غلام عباس ولد نذر حسین عمر 25 سال سے ہوئی جو کہ مظفرگڑھ کے مضافاتی علاقے دوابہ کا رہائشی تھا۔ پولیس تھانہ صدر مظفرگڑھ نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔