مظفرگڑھ،مضر صحت گوشت فروخت کرنے پر قصائی پر جرمانہ عائد،گوشت تلف کر دیا گیا

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 فروری2023ء) مضر صحت ناقص گوشت فروخت کرنے پر محکمہ لائیو سٹاک نے قصائی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانہ عائد کرکے گوشت تلف کر دیا ۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر طارق نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر عدنان کو فوری کاروائی کے احکامات جاری کر دیئے۔ ڈاکٹر عدنان نے پولیس کے ہمراہ مظفرگڑھ مین بازار میں رشید حلوائی چوک پر موجود قصائی کاشف ظہور شیخ کی گوشت کی دوکان پر ریڈ کرکے ناقص گوشت فروخت کرنے پر گوشت تحویل میں لیتے ہوئےقصائی پر تین ہزار جرمانہ کر دیا ۔ویٹرنری آفیسر کے مطابق تحویل میں لیا گیاگوشت تلف کر دیا گیا ہے۔\378