مظفرگڑھ ( مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 مئی2020ء) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں مجلس وحدت المسلمین کی طرف سی200 غریب خاندانوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کیلئے ان میں راشن تقسیم کیا گیا۔ تفصیل کے مطابق علی پور میں مجلس وحدت المسلمین کے رضاکاروں نے 200 مستحق اور غریب گھرانوں میں راشن تقسیم کیا۔اس موقع پر ناصر شیرازی جنرل سیکریٹری وحدت المسلمین نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی تنظیم کا ہدف ایک ہزار گھرانوں میں راشن تقسیم کرنا تھا جن میں سے 800 گھرانوں میں وہ مختلف اوقات میں راشن تقسیم کر چکے ھیں اور آج 200 گھرانوں میں راشن کی تقسیم کے ساتھ ان کا ایک ھزار گھرانوں میں راشن تقسیم کرنے کا ھدف مکمل ھو گیا ھے۔