مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2022ء) شوہر نے اپنے بھائی کے ہمراہ تشدد کے بعد فائرنگ کر کے اپنی بیوی کو قتل کر دیا،ملزمان فرار، مقدمہ درج ۔پولیس ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے تھانہ تھانہ دائرہ دین پناہ کی حدود میں اڈہ ٹوپل پر سسرالیوں کی جانب سے بہو کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کے شوہر شاکر اور دیور امجد نے تشدد کے بعد پسٹل کے فائر کر کے 17 سالہ خالدہ بی بی کو قتل کر دیا۔
ایس ایچ او دائرہ دین پناہ نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر رورل ہیلتھ سنٹر ہسپتال دائرہ دین پناہ پوسٹمارٹم کےلئے منتقل کر دیا ہے،پولیس کرائم سین یونٹ اور فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں مزید تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کے مطابق خالدہ بی بی کا رشتہ وٹہ سٹہ کی بنیاد پر بنیاد پر تھا سسرالیوں نے بدلے میں رشتہ دینا تھا۔ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ ملک یاسین چن نے کہا ہے کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں گی اور ملزمان کو ہر صورت قانون کی گرفت میں لا کر کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔