مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 فروری2023ء) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے تھانہ صدر کی حدود موضع ماڑیاں میں سرکاری ہسپتال میں ویکسینٹر نے مبینہ خودکشی کرلی۔27 سالہ محمد اکبر ویکسینیٹر نے آر ایچ سی ہسپتال ماڑیاں میں پنکھے کے ساتھ کپڑا باندھ کر مبینہ طور پرخودکشی کی ہے۔
ہسپتال کے چوکیدار کی جانب سے محمد اکبر کی خودکشی کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔وقوعہ کی اطلاع پاکر ایس ایچ او تھانہ صدر زاہد محمود لغاری اور ڈی ایس پی یوسف ہارون نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کےلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال علی پور منتقل کر دیا ، واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔