مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 30 جولائی2019ء) حکومتی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم بھی خان گڑھ کو صاف نہ کرا سکی ،خان گڑھ مسائل گڑھ بننے لگا، شہر بھر میں جگہ جگہ تجاوزات،گندگی کے ڈھیر ،ایڈمنسٹریشن کی کاردکردگی پر سوالیہ نشان،شہر کے وسط میں ہی خالی میدان کو میونسپل کیمٹی نے کچرا دان بنا لیا جسکی وجہ سے قریبی آبادی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگی۔چوک شاہ جما ل اور مین بازارر میں تجاوزات کی بھر مار کی وجہ سے ٹریفک کا جام رہنا معمول بن گیا ہے ۔شاہ جمال چوک کے اطراف کو ٹھیلے فروشوں اور چنگ چی رکشہ والوں نے گھیررکھا ہے۔ دوکانداروں کا سامان روڈ پر رکھنے کی وجہ سے پیدل چلنے والے اور قریب واقع سکول و کالج کے طلباء و طلبات کو شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تجاوزات کے خلاف آپریشن بھی سود مند نہ ہوسکے۔ خان گڑھ کے شہریو ں نے مطالبہ کیا ہے کہ بس اسٹاپ کو چوک سے دور کیا جائے اور تجاوزات کا مستقل خاتمہ کیا جائے ۔ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کیلے چوک شاہ جمال پر مستقلٹریفک اہلکار کوتعینات کیا جائے اور شہر بھر کی گلیوں میں صفائی کو یقینی بنائی جائے۔