مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 نومبر2022ء) ساتویں تھل جیپ ریلی کے کوالیفائنگ مقابلوں کے دوران گاڑی نمبر 102 الٹ گئی۔خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ڈرائیور مکمل طور سے محفوظ رہا۔
ڈرائیور محمد شعیب نے بتایا ہے کہ گاڑی کا اچھا خاصہ نقصان ہوا ہے لیکن خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہا ہے،کوالیفائنگ مقابلوں کا افتتاح مینیجنگ ڈائریکٹر ، ٹی ڈی سی پی آغا محمد عباس نے کیا۔کوالیفائنگ مقابلوں کا کل ٹریک 2.8 کلومیٹر ہے،ٹریک پر پہلے سید آصف امام اور ساجد کی گاڑی نمبر 506 روانہ ہوئی جس نے ایک منٹ 39 سیکنڈ میں فاصلہ طے کیا،کوالیفائنگ مقابلوں میں 115گاڑیوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے جن میں 4 گاڑیاں خواتین ریسرز کی ہیں۔