مظفرگڑھ،جھنگ روڈ پرآئل ٹینکر کے ٹائروں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو1122 نے آگ پر قابو پالیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 جنوری2020ء) ریسکیو ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ جھنگ روڈ پر بھٹہ پور فلائی اوور پر آئل ٹینکر کے ٹائروں میں اچانک سے آگ بھڑک اٹھی۔تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ جھنگ روڈ پر پی ایس او کمپنی کے آئل ٹینکر، جس پر 40 ہزار لیٹر فرنس آئل بھی لوڈ تھا، کرآچی سے فیصل آباد جا رہا تھا کہ مظفرگڑھ جھنگ روڈ پر بھٹہ پور فلائی اوور پر اس کے پچھلے ٹائروں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ڈرائیور کے مطابق آگ پچھلے ٹائروں کے بیرنگ ٹوٹنے سے لگی حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو سروس 1122 کی ایمبولینس اور فائر وہیکل نے جائے حادثہ پر پہنچ کر پورے علاقے کو کارڈن آف کرکے فائر فائٹنگ کرتے ہوئے آگ پر قابو پا کر بہت بڑے نقصان سے بچا لیا۔