پولیس تھانہ محمود کوٹ نے جعلی پیر غفار شاہ کے خلاف بچے کے والد مختیار حسین کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 جولائی2020ء) جعلی پیر نے جن نکالتے ہوئے کمسن بچے کی جان نکال دی۔ تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے مضافات میں محمودکوٹ کے علاقے میں غریب کاشتکار مختیار حسین کا 10 سالہ بیٹا سجاد حسین کسی مرض میں مبتلا تھا جسے وہ غفار شاہ نامی جعلی پیر کے پاس علاج کی غرض سے لے گیا۔پیر نے بچے پر جنات کا سایہ بتا کر جن نکالنے کیلئے گرم کھولتا ہوا تیل بچے کے حلق میں انڈیل دیا جس سے بچہ شدید زخمی ہو گیا، بچے کیخراب حالت دیکھ کر جعلی پیر نے بچے کو والدین کے سپرد کر دیا لیکن بچہ گھر جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی جاں بحق ہو گیا۔