مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 اپریل2019ء)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کے زیر اہتمام ایڈیشنل سیشن جج بشیر احمد مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے بار روم میں قرآن خوانی کی گئی،قاری عبدالستار نے دعا کرائی جبکہ دعائیہ تقریب میں ایڈیشنل سیشن ججز ،سول ججز ، بار عہدے داران اور وکلائو نے شرکت کی.جج بشیر احمد گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے ۔جبکہ جمعہ کے روز 10 بجے کے بعد وکلاء نے سوگ میں عدالتی کام بند رکھا۔