مظفرگڑھ،ایس ایچ او تھانہ سیت پور کی اپنی ٹیم کے ہمراہ مجرمان اشتہاری کے خلاف کامیاب کارروائی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 ستمبر2022ء) ایس ایچ او تھانہ سیت پور کی اپنی ٹیم کے ہمراہ مجرمان اشتہاری کے خلاف کامیاب کارروائی۔

پولیس ترجمان کےمطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ احمد نواز شاہ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی علی پور سرکل یوسف ہارون کی سر براہی میں ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے تمام پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور سائنسی تحقیق کو بروئے کار لاتے ہوئے مجرم اشتہاری جو کہ مقدمہ نمبر 73/31 تھانہ سیت پور کا ملزم تھا ،انتہائی کم وقت میں گرفتار کرتےہوئے 30 بور پسٹل معہ 5گولیاں برآمد کرکےمقدمہ نمبر312/22 تھانہ سیت پور میں درج کر کے ملزم کو حوالات تھانہ بند کر دیا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی علی پور سرکل کہنا تھا کہ پولیس مجرمان اشتہاریوں اور نا جائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف اپنی کارروائیاں مستقل بنیادوں پر جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کیلئے ہر وقت تیار ہے اور 24 گھنٹے الرٹ ہے،کسی مشکوک سرگرمی کی صورت میں پولیس ہیلپ لائن 15پر کال کر کے اطلاع دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔\378