مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 نومبر2019ء) ہیڈماسٹرز ایسوسی ایشن ضلع مظفرگڑھ کے انتخابات میں رانا فرزند علی ضلعی صدر منتخب ہو گئے، الیکشن کمشنر ڈی ای او ایلیمنٹری اکرم شاہد نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے رانا فرزند علی کو ضلعی صدر،سیف اللہ خان کو نائب صدر،منزہ اختر ہاشمی کو خاتون نائب صدر،طارق محمود گشکوری کو جنرل سیکریٹری،مہر محمد انصر کو جائنٹ سیکریٹری،اعجاز حسین کو فنانس سیکریٹری اور شایان جاوید کو سیکریٹری اطلاعات کی نشستوں پر کامیاب قرار دے دیا۔منتخب ہونے والے عہدیداران نے ہیڈماسٹرز کے حقوق اور فلاح و بہبود کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا۔