مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 اپریل2019ء) ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جسٹس علی باقر نجفی نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور کو توہین عدالت کی درخواست میں نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 مئی تک رپورٹ طلب کرلی ہے۔فاضل عدالت میں ایگری فورم پاکستان جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل قاضی سرفراز حسین نے توہین عدالت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود کاشتکاروں کو ان کی سی پی آرز کے مطابق شوگر ملز شاہ گڑھ سے گنے کی پیمنٹ نہیں دلائی گئی،جبکہ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے بھی عدالتی حکم کی پاسداری نہیں کی اور نہ ہی عمل درآمد کیا۔