مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر امجد شعیب ترین کی ہدایات پر کسی بھی حادثے کا ممکنہ سبب بننے والی عمارات کے سروے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز میونسپل آفیسر پلاننگ ملک محبوب نے شہر کے مختلف مقامات پر سروے کرتے ہوئے 31 خستہ حال عمارات کی نشاندہی کرکے رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو ارسال کر دی۔ مین بازار،ملتان روڈ اور ریلوے روڈ پر سروے کرکے مزکورہ عمارتوں کی نشاندہی کی گئی۔میونسپل پلاننگ آفیسر ملک محبوب نے کہا کہ گنجان آبادی کے حامل علاقوں میں خستہ حال عمارات کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں، پیشگی حفاظتی اقدامات کے طور پر ڈپٹی کمشنر کی ہدائت پر خستہ حال عمارات کا سروے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مزکورہ عمارات کی رپورٹ ایکسیئن بلڈنگ کو بھی ارسال کر دی گئی ہے جو ان تمام عمارات کی جانچ پڑتال کرکے قابل مرمت اور منہدم کرنے والی عمارات کی نشاندہی کریں گے اور ان کی نشاندہی کے مطابق اقدامات کئے جائیں گے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل مین بازار میں ایک پرانی 3 منزلہ عمارت گرنے کے حادثے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے تھے۔