مظفرگڑھ۔(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 نومبر2021ء):سول ڈیفنس آفیسر سیدہ سحرش ارشاد نے کہا ہے کہ کسی بھی ناگہانی آفت سے بچاؤ اور ان کے نقصانات سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات اور ابتدائی طبی امداد حاصل کرنا ہر ذمہ دارشہری کا فرض ہے۔
انہوں نے کہا کہ کاروباری حضرات، مل انتظامیہ اور دیگر بڑے اداروں کے ملازمین سمیت سکولوں اور کالجز کے طلباء و طالبات کوسول ڈیفنس کی ابتدائی تربیت ضرور حاصل کرنے چاہیے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز آئل منیجنٹ کمپنیوں کے دفاتر اور سٹور سمیت دیگر کاروباری مراکز کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ سول ڈیفنس کے چیف انسٹرکٹرز اور ان کے ٹیم مختلف سکولوں میں سول ڈیفنس کی ابتدائی تربیت فراہم کررہے ہیں۔