مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 اگست2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ احمد نواز شاہ نے دفتر پولیس میں دوران سروس فوت ہونے والے ملازمین کی بیواؤں میں چیک تقسیم کئے ۔اس موقع پر ڈی پی او مظفرگڑہ نے گزارہ الاؤنس کی مد میں گیارہ لاکھ روپے سے زائد کی خطیر رقم کے چیک 33 بیواؤں میں تقسیم کیے گئے ۔
گزارہ الاؤنس سے پولیس ملازمین کی 33 فیملیز کی فلاح و بہبود ہوگی اس موقع پر ڈی پی او نے فوت شدہ ملازمین کی بیواؤں کے مسائل سن کر ان کے حل کے احکامات جاری کیے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ کا کہنا تھا کہ پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے اورمظفر گڑہ پولیس اپنے ملازمین کے ہر دکھ سکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ ہے۔ اور پولیس ملازمین کی ویلفیئر اور مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر نہ رکھی جائے۔\378