مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 13 جنوری2020ء) ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسرڈاکٹرارشاد الحق نے شہریوں کیلئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش کے دوران الیکٹرک شاک ایمرجنسیز، بوسیدہ عمارات اور پھسلن سے ایکسیڈنٹ بڑھ جاتے ہیں، سڑک پر پھسلن ہونے کی صورت میں گاڑی کی رفتار کم اور دوسری گاڑیوں سے درمیانی فاصلہ برقرار رکھیں، موٹر سائیکل سوار ھیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں ، شہری الیکٹرک پول اور بجلی کی تاروں سے دور رہیں، بجلی کے آلات کا استعمال کرتے وقت اپنی سیفٹی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو پرانی اور خستہ عمارتوں سے دور رہنا چاہیئے اور کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں ایمر جنسی ہیلپ لائن 1122 پر بلا تاخیر اطلاع دیں۔