مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 جون2020ء) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں سرکل علی پور پولیس تھانہ خیر پورسادات کی حدود میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ سات روز کے دوران چوری ڈکیتی کی بارہ سے زائد وارداتیں ہو چکی ہیں مقامی پولیس وادتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو خیر پورسادات پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
مظہر حسین،دانش،علی اکبر،محمد علی و دیگر مظاھرین نے تھانہ خیرپور سادات پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھاتے ہوئے آئی جی پنجاب، آر پی او ڈیرہ غازی خان اور ڈی پی او مظفر گڑھ سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے، امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور شہریوں اور تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔