مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 اکتوبر2022ء) ڈی پی او مظفرگڑھ سید احمد نواز شاہ کی قیادت میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 2300 گرام چرس اور 90 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ۔ پولیس ترجمان کےمطابق گزشتہ شب منشیات فروشوں کےخلاف کریک ڈاون میں 2300 گرام چرس اور 90 لیٹر شراب پکڑی گئی ، منشیات فروشی کا دھندہ کرنےوالے 5منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کر کے پابند سلاسل کیاگیا۔
اس موقع پرڈی پی او سید احمد نواز شاہ کا کہنا تھا کہ مظفر گڑھ پولیس منشیات و شراب فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جو ہماری نوجوان نسل کو تباہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں ،ان سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا۔ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں پولیس ہیلپ لائن 15پر کال کر کے اطلاع دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔