مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 17 اگست2019ء) مظفرگڑھ پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، تھانہ علی پور سٹی پولیس نے 5 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ساڑھے 3 کلوگرام چرس برامد کر لی۔
ڈی ایس پی علی پور چوہدری آصف رشید کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی علی پور عمران حمید نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5 منشیات فروش راحیل، مجاہد، مظہر ،بلال اور یونس کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے ساڑھے 3 کلو چرس برآمد کر لی جنکے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات کا اندراج کرلیا گیا۔