مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 09 اگست2019ء) تھانہ خان گڑھ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری۔ بدنام زمانہ منشیات فروش سلیم عرف منشی رنگے ہاتھوں گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق سلیم عرف منشی اسوقت پولیس کی گرفت میں آیا جب وہ اپنے گھر کے سامنے کمالپور میں چرس فروخت کررہا تھا۔
ڈالفن سکوارڈ کے اہلکاروں کو مخبری ہوی تو اہلکار رستم، ذبیح اللہ ،عاصم، عمران ،امیر نواز پر مشتمل ٹیم نے فوری ریڈکیا اور منشیات فروش منشی کو 1200 گرام چرس اور وٹک رقم 1450 روپے سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
پولیس ٹیم کو ایس ایچ او محمد سلیم جتوی کی جانب سے شاباش اور نقد انعام سے نوازا گیا۔اس موقع پر ایس ایچ او محمد سلیم جتوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں،انکے خلاف اسی طرح بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہینگی۔