مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 فروری2020ء) تھانہ سول لائن پولیس کی ڈکیت گینگ کے خلاف کامیاب کارروائی، سرغنہ سمیت تینوں ڈاکو ڈکیتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار، لاکھوں روپے نقدی، چھینے گئے لاکھوں روپے مالیت کے موبائلز اور موٹر سائیکل برآمد کرلیے گئے۔پولیس زرائع کے مطابق گزشتہ شب مغرب کے وقت شہر کے مصروف کاروباری مرکز جھنگ چوک میں موٹرسائیکل سوار 3 مسلح ڈاکو جگنو موبائل شاپ پر ڈکیتی کے ارادے سے آئے، ایک ڈاکو نے دکان میں داخل ہوکر پسٹل نکال لیا جبکہ دو ڈاکووں نے دکان کے باہر پوزیشن سنبھال لی، اس اثنا میں تھانہ سول لائنز پولیس نے ایس ایچ او کی سربراھی میں موقع پر پہنچ کر تینوں ڈاکوئوں کو گرفتار کر لیا۔
Next Post