مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 31 اکتوبر2019ء) 3 سالہ گمشدہ معصوم دعا فاطمہ کے والدین کو پولیس نے دو گھنٹوں میں ڈھونڈ نکالا، پریشان والدین نے بچی کے ملنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا، گزشتہ روز چوک کچہری سے والدین سے بچھڑ جانے والی 3 سالہ معصوم دعا فاطمہ پولیس کو ملی، پولیس نے سوشل میڈیا کے ذریعے 2 گھنٹوں میں والدین کا سراغ لگایا اور ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد الیاس نے بچی کو اس کے رشتہ داروں کے حوالے کر دیا۔