مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 جنوری2019ء) نجی اسکولوں نے حکومت کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا اور اسکول بند نہیں کئے ۔ پنجاب حکومت نے سردی اور دھند کی وجہ موسم سرما کی تعطیلات میں 7 دسمبر تک توسیع کر دی ہے ، لیکن چوک سرور شہید کے نجی اسکول شدید سردی ، دھند اور حکومتی حکم کے باوجود بدستور کھلے ہیں۔متعدد نجی اسکولوں کی انتظامیہ نے مرکزی گیٹ کو تالے لگا کر آمدورفت کیلئے چھوٹے بغلی دروازے کھول رکھے ہیں ، جبکہ ایک نجی اسکول میں حکومت کا چھٹیوں کی توسیع کا اعلان سن کر نہ آنے والے بچوں کو دوسرے دن ٹیچر نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔بچوں کے والدین نے چھٹیوں کے حکم پر عمل نہ کرنے اور بچوں پر تشدد کے واقعہ پر شدید احتجاج کیا ہے اور محکمہ تعلیم کے اعلی ا افسران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔