مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 اپریل2019ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ نے منگل کے روز لاہور بار کے سیکرٹری جنرل اور وکلاء کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے خلاف فل ڈے ہڑتال کی اور مکمل عدالتی بائی کاٹ کیا۔صدر بار مہر اعجاز احمد, جنرل سیکرٹری ظفر اقبال انصاری نے مقدمہ خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔