مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 جنوری2020ء) ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس کی ہدایات پر ضلع بھر میں یوم شجرکاری منایا گیا، ڈی پی او ندیم عباس نے ڈی پی او دفتر میں افسران کے ہمراہ اپنے ہاتھوں سے پودے لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا، ڈی پی او ندیم عباس کی ہدائت پر ضلع بھر کے تھانہ جات میں افسران و ملازمان نے پودے لگائے جبکہ پولیس لائنز مظفرگڑھ میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز سعداللہ خان نے پودے لگائے۔ڈی پی او ندیم عباس کا کہنا تھا کہ معاشرے میں ہر پہلو پر مظفرگڑھ پولیس اپنا کردار عملی طور بہترین طریقے سے ادا کرتی رہیگی، ماحول میں آکسیجن کی کمی کو دور کرنے کیلئے اور انسانیت کی بقا کیلئے درخت لگانا ناگزیر ہو چکا ہے اسی طرح مظفرگڑھ پولیس کا ہر جوان زیادہ سے زیادہ درخت لگائے گا اور ماحول کو خوشگوار اور نوع انساں کی بقا کیلئے سازگار بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریگا۔