مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 اگست2020ء) ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر غلام عباس کلیار نے کہا ہے کہ صنعتی کارکنان میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم شروع کردی گئی ہے، اس سلسلے میں تھل جیوٹ مل کے افسران او رکارکنان کو ڈینگی سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیلئے محکمہ لیبر و افرادی قوت کے زیر اہتمام ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں لیبر آفیسر فیکٹریز عمیر اسماعیل نے صنعتی کارکنا ن کو بتایا کہ موسم کی تبدیلی اور برسات کی وجہ سے کھڑے پانی میں ڈینگی مچھروں کی افزائش کی خدشات بڑھ جاتے ہیں لہذا اپنے قرب و جوار میں پانی کو کھڑا نہ ہونے دیں، اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں، کھلی جگہ پر جسم کو مکمل ڈھانپ کر رکھیں، رات کو باہر سوتے وقت مچھر مار ادویات کا استعمال کریں، گھر اور کام کرنے والی جگہوں پر مچھر مار ادویات کا سپرے کریں تاکہ ڈینگی مچھر وں سے محفوظ رہا جائے۔