مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 فروری2020ء) شہر کے گنجان آباد علاقہ میں واقع تھانہ سٹی کی پرانی عمارت کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی،کروڑوں روپے مالیت کی کمرشل اراضی پر قائم یہ عمارت اب بھوت بنگلہ کے مناظر پیش کررہی ہےمین بازار کے وسط میں قائم تھانہ سٹی آج سے 30 سال قبل مین بازار سے باھر منتقل کرنے کے بعد تھانہ سٹی کی عمارت میں پولیس چوکی قائم کر دی گئی تھی پھر کچھ عرصہ کے بعد پولیس چوکی بھی ختم کردی گئی اور تھانہ کی عمارت ویران بو گئی اور آھستہ آھستہ کھنڈرات میں تبدیل ھوکر بھوت بنگلہ بن گئی بازار کے وسط میں واقع تھانہ کی عمارت کے کھنڈرات نشے کے عادی افراد اور جرائم پیشہ افراد کا مرکز بن چکی ھے جس کی وجہ سے اردگرد کے لوگ عدم تحفظ کا شکار ھو گئے ھیں اور بازار میں جرائم میں بھی اضافہ ھوگیا ھے۔انجمن تاجران اور شہریوں نے پولیس حکام سے اس عمارت کو تعمیر کرکے یہاں دوبارہ پولیس چوکی قائم کرنے کا مطالبہ کیا ھے۔